Maktaba Wahhabi

38 - 440
کرتا۔ جیسا کہ گمراہ لوگوں کا عقیدہ ہے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات سے مشابہت کی نفی کی ہے اور سماعت و بصارت کی صفات کو اپنے لیے ثابت کیا ہے تو یہ اس پر دلیل ہے کہ صفات کے اثبات اور مشابہت کے درمیان خاصیت تلازم نہیں۔ اگرچہ ان صفات کے نام مخلوقات میں موجود ہیں۔ مثلاً سمع، بصر، کلام، قدرت، چہرہ اور ہاتھ وغیرہ۔ لیکن یہ صفات صرف مخلوق کے ساتھ خاص ہیں۔ جبکہ اللہ تعالیٰ کی صفات وہی ہیں جو اس کی ذات کے لائق ہیں اور مخلوقات کی صفات سے مشابہت نہیں رکھتیں۔ جو نام اور معنی کے اعتبار سے تو اگرچہ مخلوق کی صفات کے ساتھ متفق ہیں لیکن حقیقت اور کیفیت کے اعتبار سے کلی طور پر مختلف اور جدا ہیں۔
Flag Counter