Maktaba Wahhabi

101 - 279
کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان اور جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا ناممکن ہے گو و ہ آپس میں ایک دوسرے کے مدد گار بھی بن جائیں۔ کسی یہودی کے لئے موسیٰ علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لانا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان نہ لائے ‘ اسی طرح کسی عیسائی کے لئے مسیح علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لانا اسی وقت ممکن ہے جب وہ پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا اقرار کرے‘کیونکہ کسی ایک نبی کی نبوت کا انکار کرنے والا تمام انبیاء علیہم السلام کی نبوت و رسالت کا منکر ہے‘ بعض کو چھوڑ کر بعض کی نبوت پر ایمان لانا اسے کچھ نفع نہیں پہنچا سکتا ‘ ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللّٰہِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللّٰہِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا ﴿١٥٠﴾ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ﴿١٥١﴾ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰہِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُولَـٰئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَكَانَ اللّٰہُ غَفُورًا رَّحِيمًا﴾[1]
Flag Counter