Maktaba Wahhabi

102 - 279
جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق کریں نیز یہ کہتے ہیں کہ بعض رسولوں پر ہم ایمان لاتے ہیں اور بعض کاانکار کرتے ہیں ‘ اور اس کے بین بین کوئی راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ در حقیقت یہی لوگ اصلی کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت آمیز عذاب تیار کررکھا ہے۔اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے‘ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پورا پورا ثواب دے گا اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے۔ اور موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام کی نبوت پر مسلمانوں کے ایمان سے بھی اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) کو کوئی فائدہ نہ ہوگاکیونکہ مسلمانوں نے اُن دونوں کی نبوت کا اقرار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کیا ہے‘ اور اُن پر مسلمانوں کا ایمان در حقیقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان کا حصہ ہے‘ چنانچہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہو تے تو اُن دونوں کی نبوت کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہ ہوتا‘ بالخصوص جبکہ اہل کتاب کے پاس اپنے انبیاء کے تعلق سے ایسی کوئی قابل اعتماد چیز موجود
Flag Counter