Maktaba Wahhabi

117 - 279
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ اعلان کروایا: ﴿قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا﴾[1] کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان اور جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا ناممکن ہے گو و ہ آپس میں ایک دوسرے کے مدد گار بھی بن جائیں۔ اللہ عزوجل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دے کر پوری مخلوق کے لئے یہ معجزانہ اعلان کروایا کہ سب کے سب متفق ہوکر اس جیسا قرآن نہیں لاسکتے خواہ ایک دوسرے کے معاون اورمددگار کیوں نہ ہو جائیں ‘یہ چیلنج پوری مخلوق کے لئے تھا اور قرآن سننے والے ہر شخص نے اس چیلنج کو سنا ‘ ہر خاص و عام نے جانا‘ لیکن اس کا جواب نہ دے سکے‘ نہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت لے کر آج تک ایک سورت لا سکے‘ قرآن کریم کا چیلنج ہنوز اسی طرح قائم ودائم ہے۔[2]
Flag Counter