Maktaba Wahhabi

116 - 279
اس چیلنج کو اللہ نے ہجرت کے بعد مدینہ میں پھر دہرایا‘ چنانچہ فرمایا: ﴿وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللّٰہِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٢٣﴾ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ﴾[1] ہم نے جو کچھ اپنے بندے پر اتارا ہے اس میں اگر تمہیں شک ہو اور تم سچے ہو تو اس جیسی ایک سورت تو بنا لاؤ‘ تمہیں اختیار ہے کہ اللہ کے سوا اپنے مدد گاروں کو بھی بلا لو۔ اور اگر تم نے نہ کیا اور تم ہر گز نہیں کر سکتے تو جہنم کی اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ‘جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ فرمان باری﴿فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا﴾ کا مطلب یہ ہے کہ اگر تم ماضی میں یہ چیلنج قبول نہ کرسکے تو مستقبل میں بھی ہرگز اس کا جواب نہیں دے سکتے‘ اس طرح قرآن کا یہ چیلنج تاقیامت باقی رہے گا‘ مستقبل میں بھی کبھی یہ قرآن کے مثل ایک سورت لاکر پیش نہیں کر سکتے‘ جیسا کہ اللہ نے خبر دی اورمکہ
Flag Counter