یہ اس بات کی ظاہری اور عینی دلیل ہے کہ انسانیت ایسے اصول و قوانین لانے سے قاصر ہے جو پوری مخلوق کے لئے موزوں ہوں اور ان کی اخلاقی اصلاح کر سکیں ‘ نیز یہ کہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے جو ہر عیب سے پاک‘بندوں کی مصلحتوں کا ضامن اور دنیاو آخرت میں ان کے حالات کی بہتری کی ہر راہ کی رہنمائی کرنے والاہے بشرطیکہ اس پر مضبوطی سے قائم رہیں اور اسی سے روشنی حاصل کریں،[1] ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ هَـٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا﴾[2] یقینا یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔ |
Book Name | کلمہ طیبہ مفہوم فضائل،ارکان و شرائط،تقاضے اور منافی امور کتاب و سنت کی روشنی میں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 279 |
Introduction |