Maktaba Wahhabi

188 - 279
آپ نے فرمایا:تو وہ اینٹ میں ہی ہوں اورمیں سلسلۂ نبوت کو ختم کرنے والا ہوں۔ بعثت سے لیکر قیامت تک‘ ہر وقت و ہر جگہ‘ تما م انس و جن کے لئے آپ کی رسالت کا عموم اور دیگر رسالتوں کا خاتمہ ‘ یہ تمام امور اس بات کے متقاضی اور قطعی دلالت کناں ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سلسلۂ وحی منقطع ہونے کے سبب نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے‘ اور اب کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ شریعت سازی اور عبادت کا کوئی مصدر و منبع نہیں ہے،اور اس کالازمی تقاضہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمومی رسالت پر ایمان رکھا جائے اور آپ کی لائی ہوئی تمام باتوں کی اتباع کی جائے‘ ارشاد گرامی ہے: ((والذي نفس محمد بیدہ لا یسمع بي أحد من ھذہ الأمۃ یھودي ولا نصراني ثم یموت ولم یؤمن بالذي أرسلت بہ إلا کان من أصحاب النار)) [1] اللہ کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے،اس امت کا جو بھی یہودی یا
Flag Counter