Maktaba Wahhabi

189 - 279
نصرانی میرے بارے میں سنے اور پھرمیری لائی ہوئی شریعت (قرآن کریم) پر ایمان لائے بغیر مرجائے‘ وہ جہنمی ہو گا۔ اس سے حجت قائم ہوجاتی ہے اور قیامت تک‘ ہر وقت و ہر جگہ‘ تما م انس و جن کے لئے آپ کی رسالت کا عموم وشمول ثابت ہو جاتا ہے،ارشاد ہے: ﴿قَدْ جَاءَكُم بَصَائِرُ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ عَمِيَ فَعَلَيْهَا ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ﴾[1] بلا شبہہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق بینی کے ذرائع پہنچ چکے ہیں سو جو شخص دیکھ لے گا وہ اپنا فائدہ کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا وہ اپنا نقصان کرے گا‘ اور میں تمہارا نگراں نہیں ہوں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَقُلِ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَاءَ فَلْيَكْفُرْ﴾[2] اور آپ کہہ دیجئے کہ حق تمہارے رب کی جانب سے(موجود) ہے‘
Flag Counter