Maktaba Wahhabi

270 - 279
مُبِیْنٍ﴾[1] اور اللہ تعالیٰ ہی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں انہیں اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا،اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہیں اور جو کچھ دریاؤں میں ہیں،اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے،اور کو ئی دانہ زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَيْئٍ عَلِیْمٌ﴾[2] بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو شخص ان صفات اور ان کے علاوہ کمال وعظمت کے دیگر اوصاف کو جانے گا وہ صرف اللہ واحد کی عبادت کرے گا،کیونکہ وہی عبادت کا مستحق اور بر حق معبود ہے۔
Flag Counter