Maktaba Wahhabi

16 - 234
ہیں ؛ ان سب کو ثابت مانتے ہیں۔ اورکتاب و سنت میں وارد ان کے معانی اور احکام کو ایسے ہی تسلیم کرتے ہیں جیسے اللہ تعالیٰ کی عظمت جلال و جمال اور کمال کے لائق ہیں۔ ان میں سے نہ ہی کسی چیز کی نفی کرتے ہیں ؛ نہ ہی تعطیل و تمثیل اور تحریف کا ارتکاب کرتے ہیں۔ اور ان تمام امور کی نفی کرتے ہیں جن کی نفی اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی پاک ذات سے کی ہے؛ یاپھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عیوب اور نقائص کی اللہ تعالیٰ کی ذات سے نفی کی ہے جو اس کی ذات کے کمال کے منافی ہیں۔[1] دوسری قسم: توحید ربوبیت: انسان کو اس بات کا عقیدہ رکھنا چاہیے کہ بیشک اللہ تعالیٰ مخلوق کوپیداکرنے میں ؛ انہیں رزق دینے میں اور ان کے امور کی تدبیر میں اکیلے وحدہ لاشریک ہیں۔ وہ ہی تمام مخلوقات کی پرورش اپنی نعمتوں سے کرتے ہیں۔ اور اپنی خاص مخلوق -انبیائے کرام علیہم السلام اور ان کے ماننے والوں کی خاص تربیت صحیح عقائد اور اعلی اخلاقیات؛ اور نفع بخش
Flag Counter