Maktaba Wahhabi

165 - 234
وہ قاعدہ اوراصول جس پر ایمان کی بنیاد ہوتی ہے؛ وہ اللہ تعالیٰ پراور اس کے اسماء و صفات پر ایمان ہے۔ انسان کو ان چیزوں کا جتنا زیادہ علم ہوگا؛ اس کا ایمان اسی قدر مضبوط ہوگا ؛ اور جس قدر توحید میں پختگی ہوگی؛ اللہ کی بندگی بھی ویسی ہی کامل ہوگی۔ جب انسان کو یہ علم ہو جائے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی تمام صفات کمال؛ عظمت و جلال اور جمال میں واحد ومتفرد ہیں ؛ اس کمال میں کوئی بھی چیز ان کے مماثل یا مشابہ نہیں ؛ تو اس سے یہ بھی جاننا واجب ہوجاتا ہے کہ معبودبرحق صرف ایک اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔ اور ان کے علاوہ ہر ایک کی عبودیت باطل ہے۔ پس جو کوئی اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں سے کسی ایک کا انکار کرے؛ تو یقیناً و توحید کے متناقض او رمنافی کام کرتا ہے۔ او رایسا کرنا کفر کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے۔
Flag Counter