Maktaba Wahhabi

209 - 234
4۔ ہوا کو کبھی بھلائی کا اور کبھی نقصان کا حکم بھی ہوتا ہے۔ اس باب کی شرح: باب: آندھی کو برابھلاکہنے کی ممانعت یہ بھی سابقہ باب کی مانند ہے جس میں ’’زمانہ ‘‘ کو برا بھلا کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ بس اتنا فرق ہے وہ باب تمام حوادث دہر کے لیے عام ہے؛ اور یہ باب ’’ہوا‘‘[یعنی آندھی] کے ساتھ خاص ہے۔ ایسا کرنا حرام ہونے کے ساتھ ساتھ اس انسان کی حماقت اور عقل و رائے کے بودے پن کی دلیل ہے۔ بلاشک و شبہ ہوا کا آنا جانا ؛ اللہ تعالیٰ کے حکم ؛ اس کی تدبیر اور تسخیر سے ہوتاہے۔ پس اس کو گالی دینے والے کی گالی درحقیقت اس کے مدبر و متصرف پر واقع ہوتی ہے۔ اگر چہ ایسا کہنے والے کے دل میں غالب طور پر یہ بات نہیں آتی۔ اگر ایسا ہوتا تو معاملہ بہت ہی خطرناک تھا۔ مگر مسلمان سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی کہ اس کے دل میں ایسا خیال آئے۔
Flag Counter