Maktaba Wahhabi

231 - 234
سے باب قائم کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ توحید نہ ہی اس وقت تک کامل ہوسکتی ہے او رنہ ہی اس کی حفاظت اور حمایت ممکن ہے جب تک ان تمام راہوں سے بھی اجتناب نہ کر لیا جائے جو شرک تک پہنچانے کاوسیلہ بنتے ہوں۔ اور ان دونوں ابواب میں فرق یہ ہے کہ پہلے باب میں فعلی ذرائع سے توحید کی حفاظت کے اقدامات کئے گئے تھے۔ اور اس باب میں قولی ذرائع میں ادب میں غلو وغیرہ سے توحید کی حفاظت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پس ہر وہ قول جو اس غلو تک لیکرجاتا ہو جس کی وجہ سے شرک میں واقع ہونے سے ڈرلگتا ہو تو اس سے اجتناب کرنا واجب ہو جاتا ہے۔بلا شک و شبہ اس سے اجتناب کئے بغیر توحید مکمل نہیں ہوسکتی۔ حاصل کلام یہ ہے کہ توحید اس وقت مکمل اور پوری ہوتی ہے جب اس کی شروط و ارکان ؛اسے مکمل کرنے والے امور اور توحید کی حقانیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے توحید مخالف امور سے قولی و عملی طور پر ؛ ارادہ اور عقیدہ میں ظاہری اور باطنی طور پر مکمل اجتناب نہ کر لیا جائے۔
Flag Counter