Maktaba Wahhabi

95 - 234
((لَمَّا نُزِلَ بِرَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم طَفِقَ یَطْرَحُ خَمِیْصَۃً لَّہٗ عَلٰی وَجْھِہٖ فَاِذَا اغْتَمَّ بِھَا کَشَفَھَا فَقَالَ وَھُوَ کَذٰلِکَ:((لَعْنَۃُ اللّٰهِ عَلَی الْیَھُوْدِ وَ النَّصَارٰی اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ اَنْبِیَائِھِمْ مَّسَاجِدَ۔)) یُحَذِّرُ مَا صَنَعُوْا۔ وَلَوْ لَا ذٰلِکَ اُبْرِزَ قَبْرُہٗ غَیْرَ اَنَّہٗ خَشِیَ اَنْ یُّتَّخَذَ مَسْجِدًا۔))[1] ’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وفات کی علامات ظاہر ہوئیں تو آپ شدت تکلیف سے اپنی چادر کبھی چہرئہ انور پر ڈال لیتے اور کبھی اسے ہٹا دیتے؛اس حالت میں فرماتے:’’ یہود و نصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو اُنہوں نے انبیائے کرام کی قبروں کو عبادت گاہ بنا لیا۔‘‘آپ فرماتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہود و نصاریٰ کے اس کردار سے ڈرا رہے تھے۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو سجدہ گاہ بنائے جانے کا خدشہ نہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر بھی عام صحابہ کی قبروں کی طرح ظاہر ہوتی‘‘[2] صحیح مسلم میں سیدنا جندب بن عبداﷲ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ: ((سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَبْلَ اَنْ یَّمُوْتَ بِخَمْسٍ وَ ھُوَ یَقُوْلُ:((اِنِّیْ اَبْرَاُ اِلَی اللّٰهِ اَنْ یَّکُوْنَ لِیْ مِنْکُمْ خَلِیْلٌ فَاِنَّ اللّٰهَ قَدِ اتَّخَذَنِیْ خَلِیْلًا وَ لَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ اُمَّتِیْ خَلِیْلًا لَاتَّخَذْتُ اَبَا بَکْرٍ خَلِیْلًا۔ اَلَا وَ اِنَّ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ کَانُوْا یَتَّخِذُوْنَ مِنْ قُبُوْرِ اَنْبِیَائِھِمْ مَسَاجِد۔ اَلَا فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُوْرَ مَسَاجِدَ فَاِنِّیْ اَنْھَاکُمْ عَنْ ذٰلِکَ۔)) فَقَدْ نَھٰی عَنْہُ فِیْ اٰخِرِ حَیَاتِہٖ ثُمَّ اَنَّہٗ لَعَنَ وَ ھُوَ فِی السِّیَاقِ مَنْ فَعَلَہٗ وَ الصَّلٰوۃَ عِنْدَھَا مِنْ ذٰلِکَ وَ اِنْ لَّمْ یُبْنَ مَسْجِدٌ وَ ھُوَ مَعْنٰی قَوْلِھَا خَشِیَ اَنْ یُّتَّخَذَ مَسْجِدًا۔))[3] ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات سے پانچ روز قبل یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں تم میں سے کسی کو اپنا خلیل نہیں بنا سکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا خلیل بنا لیا ہے اور اگر میں اپنی اُمت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو(سیدنا) ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی کو بناتا۔ غور سے سنو! تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء کی قبروں کو عبادت گاہ بنا لیا کرتے تھے۔ خبردار! میں تم کو قبروں میں مساجد تعمیر کرنے سے منع کرتا ہوں۔‘‘ اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آخری زندگی میں روکا تھا، پھر
Flag Counter