Maktaba Wahhabi

153 - 190
[بلاشبہ جو لوگ جو اللہ تعالیٰ کے عہد اور اپنی قسموں کے ساتھ تھوڑی قیمت حاصل کرتے ہیں ، ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ، اور اللہ تعالیٰ روزِ قیامت نہ ان سے ہم کلام ہوں گے، اور نہ ان کی طرف دیکھیں گے ، اور نہ انہیں پاک کریں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔] اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں ان لوگوں کے لیے شدید ترین سزاؤں کی وعید سنائی ہے ، جو کہ دنیا کے حقیر سازو سامان کی خاطر عہد توڑتے اور جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں ۔ [1] آیت کریمہ میں درج ذیل پانچ قسم کی سزاؤں کی وعید ہے : ۱: ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں : {أُولٰٓئِکَ لَا خَلَاقَ لَھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ {لَا خَلَاقَ} کی تفسیر میں امام بخاری نے لکھا ہے:’’ لا خیر‘‘[2] یعنی کوئی خیر ان کے لیے نہ ہو گی۔ حافظ ابن کثیر نے تحریر کیا ہے، کہ اس سے مراد ’’لَا نَصِیْبَ لَھُمْ فِیْھَا، وَلَا حَظَّ لَھُمْ مِنْھَا‘‘[3] ہے یعنی ان کے لیے آخرت میں بالکل کوئی حصہ نہیں ۔ ۲: اللہ تعالیٰ ان سے گفتگو نہ فرمائیں گے{وَ لَا یُکَلِّمُھُمُ اللّٰہُ} : اس کی تفسیر میں متعدد اقوال میں سے تین درج ذیل ہیں : ا۔ یعنی ان سے اس طرح گفتگو نہ فرمائیں گے، کہ جس طرح نیک اعمال کرنے والوں سے خوش اور راضی ہو کر گفتگو کریں گے ، بلکہ ان کے ساتھ غصے اور ناراضی کے ساتھ گفتگو فرمائیں گے۔
Flag Counter