Maktaba Wahhabi

53 - 190
’’ إِنَّ التُّجَّارَ یُبعَثُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃَ فُجَّارًا إِلاَّ مَنِ اتَّقَی وَبَرَّ وَصَدَقَ۔‘‘ [1] ’’بلا شبہ تاجر روزِ قیامت فاجر [کی حیثیت سے] اٹھائے جائیں گے، مگر [ان میں سے] تقویٰ کی راہ اختیار کرنے والے ، نیکی کرنے والے اور سچ بولنے والے۔‘‘ شرح حدیث میں علامہ طیبی نے لکھا ہے:’’جس نے اپنی تجارت میں محنت اور کوشش سے سچ اور امانت کو اختیار کیا، وہ انبیاء اور صدیقوں کے نیکو کار گروہ میں ہو گااور جس نے ان کے برعکس روش پسند کی ، وہ فاسقوں اور نافرمانو ں کی صحبت میں ہو گا۔‘‘ [2] اے اللہ کریم! ہمیں جھوٹ سے بچانا اور اپنی رحمت بے پایاں سے نیک لوگوں میں شامل فرمانا، فاجروں میں داخل نہ فرمانا۔ آمین یا ذالجلال والإکرام۔
Flag Counter