Maktaba Wahhabi

59 - 190
’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! مَا عَمَلُ النَّارِ؟‘‘ ’’اے اللہ کے رسول! جہنم کا عمل کیا ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اَلْکَذِبُ ، إِذَا کَذَبَ [الْعَبْدُ] فَجَرَ، وَإِذَا فَجَرَ کَفَرَ، وَإِذَا کَفَرَ دَخَلَ‘‘ یَعْنِی النَّار۔‘‘ [1] ’’جھوٹ، جب [بندہ] جھوٹ بولتا ہے، تو بُرا عمل کرتاہے اور جب بُرا عمل کرتا ہے، تو کفر کرتا ہے اور جب کفر کرتا ہے، تو [جہنم کی] آگ میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘ د: امام ابن ابی الدنیا نے مرہ ہمدانی سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا، کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ’’ إِیَّاکُمْ وَالْکَذِبَ ، فَإِنَّہُ یَھْدِيْ إِلَی النَّارِ ،وَمَا یَزَالُ الرَّجُلُ یَکْذِبُ حَتَّی یُکْتَبَ عِنْدَ اللّٰہِ کَذَّابًا وَیَثْبُتُ الْفُجُوْرُ فِيْ قَلْبِہِ ، فَلَا یَکُوْنَ لِلْبِرِّ مَوْضِعُ إِبْرَۃٍ یَسْتَقِرُّ فِیْہِ۔‘‘ [2] ’’جھوٹ سے بچو، کیوں کہ وہ [جہنم کی ] آگ کی طرف لے جاتا ہے اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے ، یہاں تک ، کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا
Flag Counter