Maktaba Wahhabi

77 - 190
الَّذِیْنَ خُلِّفُوْا حَتّٰٓی إِذَا ضَاقَتْ عَلَیْھِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَیْھِمْ أَنْفُسُھُمْ وَظَنُّوْٓا أَنْ لاَّ مَلْجَأَ مِنَ اللّٰہِ إِلَّآ اِلَیْہِ ثُمَّ تَابَ عَلَیْھِمْ لِیَتُوْبُوْا اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ ۔ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ} [1] [یقینا اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، مہاجرین اور انصار کی توبہ قبول فرمائی ، جنہوں نے مشکل وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی، جب کہ قریب تھا، کہ ایک گروہ کے دلوں میں کجی آجائے، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔ بے شک وہ ان پر ہی بہت شفقت فرمانے والے، نہایت مہربان ہیں ۔ اور ان تینوں کی بھی، جو پیچھے رہ گئے تھے۔ یہاں تک کہ زمین اپنی وسعت کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور خود ان کی جانیں [بھی] ان پر تنگ ہوگئیں اور انہیں یقین ہوگیا، کہ اللہ تعالیٰ سے بھاگ کر ان کی جناب کے علاوہ اور کوئی جائے پناہ نہیں ہے، انہوں [اللہ تعالیٰ] نے ان کی جانب توجہ فرمائی، تاکہ وہ توبہ کرلیں ۔ یقینا اللہ تعالیٰ ہی بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والے، نہایت مہربان ہیں ۔ اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچ بولنے والوں کے ساتھ ہوجاؤ] ۔ فَوَاللّٰہِ! مَا أَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَيَّ مِنْ نِعْمَۃٍ قَطُّ … بَعْدَ أَنْ ھَدَانِيْ لِلْاِسْلاَمِ … أَعْظَمَ فِيْ نَفْسِيْ مِنْ صِدْقِيْ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ لَا أَکُوْنَ کَذَبْتُہُ، فَأَھْلِکَ کَمَا ھَلَکَ الَّذِیْنَ کَذَبُوْا، فَإِنَّ اللّٰہَ قَالَ لِلَّذِیْنَ کَذَبُوْا حِیْنَ أَنْزَلَ الْوَحْيَ شَرَّ مَا قَالَ لِأَحَدٍ، فَقَالَ تَبَارَک وَتَعْالَی:
Flag Counter