Maktaba Wahhabi

142 - 372
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ شکایت سنی توفرمایاجو مہر لیاہو،واپس کردے گی توانہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگروہ زیادہ بھی چاہے توزیادہ بھی دے دوں گی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایازیادہ نہیں صرف باغ واپس کردے۔پھرثابت کوحکم دیاکہ باغ واپس لے لو اوراس کوطلاق دے دو۔۵۰؎ 2۔ ثابت بن قیس کی دوسری بیوی حبیبہ بنت سہیل انصاری تھیں۔ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح گھرسے باہر نکلے توحبیبہ بنت سہیل کو اپنے گھرکے دروازے کے باہر کھڑے پایا۔توانہوں نے کہا’’لاانا ولاثابت بن قیس‘‘یعنی میں اورثابت بن قیس اکٹھے نہیں رہ سکتے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکیامعاملہ ہے توانہوں نے ذکرکیاجوکرسکتی تھی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت کو حکم دیاکہ اس سے لے لے جو اس کو دیا تھا تو ثابت سے لے لیا تووہ اپنے گھر میں چلی گئی۔۵۱؎ عہدحضرت عمر رضی اللہ عنہ میں خلع حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت آئی اس نے اپنے شوہر سے خلع حاصل کرنے کی اپیل کی توحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کوخلع سے باز رہنے کاکہا وہ نہ مانی توحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو ایک بندکوٹھڑی میں تین دن رکھاپھراس کاحال دریافت کیاتواس نے کہا۔خدا کی قسم!مجھے ان تین راتوں میں راحت نصیب ہوئی ہے۔یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے شوہر کوخلع کاحکم دے دیا۔ عہدحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ میں خلع حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دو رخلافت میں حضرت ربیع بنت معوذبن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے شوہر کو کہا کہ میرا سارا مال لے لو اور مجھے خلع دے دو۔وہ مان گیا اورخلع ہو گیاتو ان کے چچا نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تک یہ معاملہ پہنچایا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ خلع برقرار رکھا۔ کن وجوہات کی بناء پر خلع کامطالعہ کرنا جائزہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایاکہ:اگرتم حدود اللہ کو قائم نہ رکھ سکو گے توپھر عورت فدیہ دے کر عقد نکاح سے آزاد ہوجائے ‘‘ توحدوداللہ سے مراد خاوند اوربیوی کااپنے حقوق وفرائض کو ادا کرنے میں کوتاہی کرناہے۔اگر خاوند کوتاہی کرتا ہے تو عورت کے پاس خلع کا حق ہے اور اگر بیوی حقوق ادا نہیں کرتی تو پھر خاوند طلاق دے سکتا ہے۔ مندرجہ بالا آیات اوراحادیث سے درج ذیل وجوہات اخذہوتی ہیں: 1۔ شوہر کابدصورت ہونا،پسند نہ آنا۔ 2۔ ازدواجی تعلقات کے قابل نہ ہونا۔ 3۔ نان ونفقہ ادا نہ کرنا۔ 4۔ بیوی کو مارناپیٹنا۔ 5۔ بیوی کا نفرت کرنا۔ 6۔ طبیعتوں کااختلاف اتنازیادہ ہوکہ نباہ نہ ہوسکے۔ 7 شوہر بے دین ہو اورکبائر میں مبتلاہو۔
Flag Counter