Maktaba Wahhabi

166 - 372
بیوی کے خاوند پر حقوق اس سے پہلے کہ ہم بیوی کے حقوق کا آغاز کریں ‘ہم یہ بات عورت اور اس کے اولیاء کے لیے بطورِ نصیحت ذکر کیے دیتے ہیں کہ انہیں اپنی بیٹی کے لیے اچھے اخلاق کے مالک‘ دین دار‘ مؤدب اورسمجھ دار شوہر کا انتخاب کرنا چاہیے۔انہیں شہرت ‘مال کی محبت اور جمال کے دھوکے میں نہیں پڑنا چاہیے۔ہمارے ہاں عورت سے رشتہ کرتے وقت سب سے زیادہ جس چیز کواہمیت دی جاتی ہے وہ اس کا حسن ہے جبکہ مرد کا انتخاب کرتے وقت اصل معیار،اس کی ملازمت ہوتی ہے۔عورت کے أولیاء کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں جلدی اور عجلت پسندی سے کام نہ لیں اور لڑکے کی تلاش کرتے وقت اس کی دینداری اور حسن اخلاق کو ترجیح دیں۔ 1۔بیوی کے طبعی حقوق 1۔بیوی کے ساتھ ہنسی مذاق اور خوش طبعی کرنا خوش طبعی سے عورتیں زندگی میں خوشگواری محسوس کرتی ہیں اورتروتازہ رہتی ہیں۔گھر کے کام کاج میں چستی و نشاط پیدا کرنے میں بھی خوش طبعی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہمارے آقا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں سے ہنسی مذاق فرمایا کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ ان کی ذہنی سطح کے مطابق گفتگو فرماتے۔اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دوڑ بھی لگاتے۔ایک دفعہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھ گئیں‘ اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُن سے آگے بڑھ جاتے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی پر ایک دن فرمایا: ((ھٰذِہٖ بِتِلْکَ السَّبْقَۃِ)) ۱؎ ’’یہ(جیتنا) تمہارے اُس جیتنے کے بدلے میں ہے۔‘‘ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا ‘وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِھِمْ خُلُقًا)) ۲؎ ’’اہل ایمان میں کامل ترین ایمان والے وہ ہیں جن کے اخلاق بہترین ہیں‘ اور تم میں سے سب سے بہتر وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے حق میں اخلاق کے معاملے میں بہتر ہیں۔‘‘ شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنے قیمتی اوقات میں سے بیوی بچوں کے لیے وقت نکالے۔بیوی کے ساتھ خوش طبعی میں اچھی نیت رکھے اور اس کے ساتھ خوش طبعی میں اس حد تک نہ نکل جائے کہ اس کے اخلاق کو بگاڑ دے اور اسے جری بنا دے۔ہرمعاملے میں میانہ روی اختیار کرنا اچھی بات ہے۔شوہر کے لیے لازم ہے کہ عورت کی موافقت و مخالفت میں حق بات کو ترک نہ کرے‘ کیونکہ زمین و آسمان اور ان میں موجود ہر شے کا قیام بھی عدل پر منحصر ہے۔ 2۔عورت کی بدمزاجی اور برے اخلاق کو برداشت کرنا شوہر کے لیے ضروری ہے کہ وہ بیوی پر شفقت و رحم کرتے ہوئے اس کی غفلتوں سے چشم پوشی اختیار کرے۔اللہ تعالیٰ نے بیوی کے
Flag Counter