Maktaba Wahhabi

218 - 372
اس سے اس کی رعایاکے بارے میں سوال ہوگا اورآدمی اپنے گھرکانگہبان ہے۔اس سے اس کے گھرکے متعلق سوال ہوگااورعورت اپنے گھرکی مالکہ اور نگران ہے اس سے گھرکی نگرانی کاسوال کیاجائے گا۔اورغلام اپنے سیدکے مال کامحافظ ہے اسے اس کے مال کی حفاظت کے بارے میں جواب دہ ہوناپڑے گا اورخبردارتم میں سے ہر ایک رعایامیں شامل ہے اورہر ایک مسؤل ہے۔‘‘ گویاوالدین اپنی اولادکی تعلیم وتربیت کے ذمہ دار ہیں اوراولاد کاحق ہے کہ ان کی ہر لحاظ سے تربیت کی جائے،ان کوتعلیم دلوائی جائے۔اب ہم چندایسے حقوق کاتذکرہ کرتے ہیں جوتعلیم وتربیت اولادکے حوالے سے ہیں: 1۔ ایمانی تعلیم وتربیت 2۔ اخلاقی تعلیم وتربیت 3۔ اجتماعی ومعاشرتی تعلیم وتربیت ایمانی تعلیم وتربیت ایمانی تربیت سے مقصودیہ ہے کہ جب سے بچے میں شعوراورسمجھ داری پیدا ہوجائے،اسی وقت اس کوایمان کی بنیادی باتیں سمجھائی جائیں اورسمجھ دار ہونے پراسے ارکان اسلام کاعادی بنایاجائے اورجب تھوڑا اوربڑا ہوجائے تواسے شریعت مطہرہ کے بنیادی اصولوں کی تعلیم دی جائے۔ بچے کوسب سے پہلے کلمہ طیبہ سکھانے کاحکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’افتحوا علی صبیانکم أول کلمۃ بلا إلہ إلا اللّٰہ ولقنوہم عند الموت لا إلہ إلا اللّٰہ فإنہ من کان أول کلامہ لا إلہ إلا اللّٰہ وآخر کلامہ لا إلہ إلا اللّٰہ ثم عاش الف سنۃ ماسئل عن ذنب واحد‘‘۱۹؎ ’’بچوں کو سب سے پہلے’ لا إلہ إلا اللّٰہ ‘(کلمہ طیبہ) سکھائیں اور ان کی وفات کے وقت ’لا إلہ إلا اللّٰہ ‘ کی تلقین کرو اس لیے کہ جس شخص کے کلام کی ابتداء اور انتہاء ’لا إلہ إلا اللّٰہ ‘ سے ہوئی پھروہ اگرچہ ہزار سال بھی زندہ رہے۔تواس سے کسی گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیاجائے گا۔‘‘ اسی طرح،حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کی کتاب میں پایا،انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إذا افصح أولادکم فعلموہم لا إلہ إلااللّٰه ثم لاتبالوا متی ماتوا‘‘۲۰؎ بچے کو سب سے پہلے’ لا إلہ إلا اللّٰہ ‘ سکھاؤ اورپھرتم اسے ساری زندگی پڑھتے رہویہاں تک کہ تم فوت ہوجاؤ۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے اپنی تاریخ میں بھی بیان کیاہے۔ فائدہ کلمہ طیبہ میں دوچیزیں ہیں توحیداوررسالت توجب بچہ اس کلمہ کوپڑھے گاتواس کاایمان ویقین صرف ایک اللہ پرہوگاکہ ہرقسم کے اختیارات کامالک صرف وہی ہے۔اورجب وہی ہرقسم کے اختیارات کامالک ہے توعبادت بھی صرف اسی کی کرنی چاہیے اوراسی کے
Flag Counter