Maktaba Wahhabi

249 - 372
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی حدیث کی کتاب مسندابی حنیفہ میں محمد بن منکدر رحمہ اللہ،حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ک نے فرمایا: ((أنت و مالک لوالدک))۴۰؎ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔‘‘ یہی وجہ ہے کہ اولاد کوقتل کردینے سے بھی باپ پر قصاص لازم نہیں ہوتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((لا یقتل والد بولدہ)) ۴۱؎ ’’ والد کو بیٹے کے بدلے میں(قصاص میں) قتل نہیں کیا جائے گا۔‘‘ اسی مضمون کی متعدد روایات،صحاح ستہ اور دیگر کتب حدیث میں بکثرت موجود ہیں۔تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو۔۴۲؎ ٭٭٭
Flag Counter