Maktaba Wahhabi

260 - 372
سائل نے ان سے پوچھا ’ماحق الوالدین علی الولد‘ کہ بیٹے پر والدین کا کیا حق ہے تو انہوں نے فرمایا: ’’لو خرجت من أھلک وما لک ما أدیت حقھما‘‘۳۳؎ اگر تو مال اور اپنے اہل و عیال سے بھی نکل جائے تو تب بھی تونے ان کا حق ادا نہیں کیا۔ ٭ حسن بصری رحمہ اللہ سے جب والدین سے حسن سلوک کا سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا ’’ان تبذل لھما ما ملکت وإن تطیعھما فی ما امراک إلا أن تکون معصیۃ‘‘۳۴؎ ’’والدین کے ساتھ حسن سلوک یہ ہے کہ تو اپنی ملکیت میں موجود ہر شے کو ان کے لیے خرچ کر دے اور ان کے ہر حکم کی اطاعت کرے سوائے معصیت کے۔‘‘ ٭ امام ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ مرسل سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ 1نے فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ فی سبیل اللہ خرچ کرنے،سے بھی افضل نفقہ کو ن سا ہے ؟ تو صحابہ کرام نے کہا:اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹے کا اپنے والدین پر خرچ کرنا۔‘‘ ۳۵؎
Flag Counter