Maktaba Wahhabi

108 - 154
عکس (عکس مسند ابی یعلی الموصلی ج۵ ص۱۸۱،۱۸۳،۲۰۲،۲۱۶) 11 شرح معانی الآثار للطحاوی وکیل الاحناف امام طحاوی حنفی نے بھی امام سفیان کی روایت کو بیان کیا ہے: عکس (عکس شرع معانی الآثار ص۱۵۳، ج۱ طبع ایچ ایم سعید کمپنی کراچی)۔ ان گیارہ کتابوں کے علاوہ بعض کتابوں کے حوالے ضمناً دیئے گئے ہیں مثلاً 1 مسند الامام الشافی۔2 کتاب الام للامام الشافعی۔ 3 مسند الامام احمد بن حنبل 4 جزء رفع الیدین لامام البخاری۔ 5 معرفۃ السنن والآثار للبیہقی۔ 6 السنن الکبری للبہیقی۔ 7 المسند المستخرج علی صحیح الامام مسلم لابی نعیم الاصبہانی۔ خلاصہ کلام اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ امام سفیان ابن عیینہ کی یہ روایت متواتر ہے کیونکہ بے شمار محدثین نے اس حدیث کو ثنا سفیان عن الزہری کی سند سے روایت کیا ہے۔ کتب ستہ کی تمام کتابوں میں یہ روایت موجود ہے۔ سوائے بخاری کے کہ اس میں امام سفیان کی روایت موجود نہیں ہے البتہ امام سفیان کے دوسرے ہم جماعت محدثین کی ہم معنی روایت موجود ہے۔ امام بخاری نے امام سفیان کی روایت کو اپنی دوسری کتاب جزء رفع الیدین کے بالکل
Flag Counter