Maktaba Wahhabi

120 - 154
حدثنا وکیع عن موسی بن عمیر عن علقمہ بن وائل بن حجر عن ابیہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کو بعینہٖ اسی سندسے روایت کیا ہے، اسی طرح امام دارقطنی نے بھی اس حدیث کو اسی سند سے نقل کیا ہے، مسند احمد کا عکس ملاحظہ فرمائیں: عکس (عکس مسند احمد مع الموسوعہ ج۳۱ ص۱۴۰) مسند احمد کو الشیخ شعیب الارنووطہ اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق و تخریج کے ساتھ پچاس جلدوں میں شائع کیا ہے۔ اور اس حدیث کی انہوں نے مناسب تخریج بھی کر دی۔ اور سب سے پہلے انہوں نے مصنف ابن ابی شیبہ کا حوالہ دیا ہے اور انہوں نے بھی کسی خود ساختہ اضافہ کا ذکر نہیں کیا۔ وائل بن حجر کی حدیث مسند احمد میں مزید نو مقامات پر ہے اور حاشیہ میں ان احادیث کے نمبر دیئے گئے ہیں۔ 2 دارقطنی نے الحیین بن اسماعیل اور عثمان بن جعفر سے اور انہوں نے یوسف بن موسی کے واسطے سے امام وکیع سے یہ حدیث روایت کی ہے اس روایت کے الفاظ مسند احمد کے الفاظ سے ملتے ہیں: عکس (عکس سنن الدارقطنی ج۱ صفہ ۲۸۶ طبع نشر السنہ ملتان) 3 امام نسائی نے بھی یہ حدیث بیان فرمائی ہے:
Flag Counter