Maktaba Wahhabi

40 - 154
’’من عبداللّٰه وحدہ لا شریک لہ، فلم یستغث إلا اللّٰه و لم یدع إلا اللّٰه و حدہ و لم یذبح إلا للّٰه وحدہ ولم ینذر إلا للّٰه و حدہ ولم یتوکل إلا علیہ و یذب عن دین اللّٰه و عمل بما عرف من ذلک بقدر استطاعتہ فھو ناج بلا شک وإن لم یعرف ھذہ المذھب المشھورۃ‘‘ (الدر السنیہ ۲/۱۷۰۔۱۷۳ طبع جدید ہ والاقناع ص ۳۹۔۴۱)۔ جو شخص ایک اللہ، لا شریک لہ کی عبادت کرے، استغاثہ صرف اسی سے کرے، دعا صرف ایک اللہ ہی سے مانگے ذبح بھی ایک اللہ ہی کیلئے کرے، نذر بھی صرف اسی کی ہی مانے، صرف اسی پر توکل کرے، اللہ کے دین کا دفاع کرے اور اس میں سے جو معلوم ہو حسب استطاعت اس پر عمل کرے تو یہ شخص بغیر کسی شک کے نجات پانے والا ہے، اگرچہ اسے ان مذاھب مشہورہ کا پتہ ہی نہ ہو۔ ۱۸۔ سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’وأنا الحمد للّٰه لست بمتعصب و لکنی أحکم الکتاب والسنۃ و أبنی فتاوای علی ما قالہ اللّٰه و رسولہ، لا علی تقلید الحنابلۃ ولا غیرھم‘‘ میں، بحمدﷲ، متعصب نہیں ہوں لیکن میں کتاب و سنت کے مطابق فیصلے کرتا ہوں۔ میرے فتووں کی بنیا د قال اللہ اور قال الرسول پر ہے، حنابلہ یا دوسروں کی تقلید پر نہیں ہے۔ (المجلۃ رقم: ۸۰۶ تاریخ ۲۵ صفر ۱۴۱۶ھ ص ۲۳ والاقناع ص ۹۲) دیوبندی حکیم الامت اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں: اکثر مقلدین عوام بلکہ خواص اس قدر جامد ہوتے ہیں کہ اگر قول مجتہد کے خلاف
Flag Counter