Maktaba Wahhabi

46 - 154
طرح ان کے رگ و ریشہ میں پیوست ہو گئی تھی آج اُمت مسلمہ بھی ان ہی بیماریوں سے دوچار ہے بلکہ بعض معاملات میں انہوں نے یہود و نصاری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آج یہ بھی انہی مغضوب علیہم اور ضال و گمراہ لوگوں کے نقش قدم پر چل پڑی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ ایسا دور بھی آجائے گا کہ جب اُمت مسلمہ بھی یہود و نصاریٰ کی سنت کو اختیار کرلے گی اور ان کے نقش قدم پر رواں دواں ہو جائے گی۔ جناب ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حدثنا سعید بن أبن مریم حدثنا عثمان قال حدثنی زید بن اسلم من عطاابن یسارعن أبی سعید رضی اللّٰه عنہ ان النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم قال لتتبعن سنن من قبلکم شبرا بشبر و ذراعا بذراع حتی لو سلکوا جحر ضب لسلکتموہ قلنا یارسول اللّٰه الیھود والنصاری؟ قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم فمن؟ (صحیح بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب ما ذکر عن بنی اسرائیل حدیث نمبر ۳۴۵۶۔ ۷۳۲۰) جناب ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ بھی اگلے لوگوں کے نقش قدم پر چلنے لگو گے، یہاں تک کہ جیسے بالش، بالشت کی طرح اور ہاتھ دوسرے ہاتھ کی طرح ہوتا ہے (تم لوگ بھی بالکل ان کے ہم رنگ ہو جاؤ گے) یہاں تک کہ ان میں سے اگر کوئی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوا ہو گا تو تم بھی اس میں داخل ہو کر رہو گے۔ ہم نے عرص کیا اے اللہ کے رسول کیا اگلے لوگوں سے مراد یہود و نصاری ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اور کون مراد ہو سکتا ہے؟ (یعنی تم یہود و نصاریٰ کے قدم بقدم چلنے لگو گے اور ان کی راہ کو اختیار کر لو گے)۔
Flag Counter