Maktaba Wahhabi

92 - 154
کرنے کے بعد فرماتے ہیں: اللفظ للحمیدی یعنی اس حدیث کے الفاظ امام حمیدی کے ہیں۔ عکس عکس المسند المستخرج علی صحیح مسلم ج۲ ص۱۲ طبع بیروت 4 چوتھی شہادت: حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ نے امام شافعی کے مناقب پر ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے امام شافعی کے کبار تلامذہ کی روایات کا ذکر کیا ہے جس میں سے ایک امام حمیدی بھی ہیں بلکہ امام حمیدی کو انہوں نے سب سے ذکر کیا ہے۔ امام حمیدی نے امام شافعی رحمہ اللہ کی سند سے اثبات رفع الیدین کی روایت نقل کی ہے۔ عکس ملاحظہ ہو: عکس امام مالک رحمہ اللہ سے بعض راویوں نے رکوع کو جاتے وقت رفع الیدین کا ذکر نہیں کیا جسیا کہ اس روایت میں ہے۔ اور بعض نے رفع الدین کا ذکر کیا ہے جیس اکہ صحیح بخاری اور موطا امام محمد میں ہے۔ امام مالک کبھی رکوع کو جاتے وقت رفع الیدین کا ذکر کرتے اور کبھی نہ کرتے تھے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ سے رکوع کو جاتے وقت رفع الیدین کا ذکر ثابت ہے اور یہ اصول ہے کہ مثبت روایت، منفی پر مقدم ہوتی ہے۔ یہ روایت صرف تائید کی خاطر پیش کی گئی ہے کیونکہ اس روایت میں سیفان کا ذکر نہیں ہے۔ سفیان کی روایات کا ذکر ہم عنقریب کریں گے۔ اور یہاں صرف مسند حمیدی کا دفاع مقصود تھا کیونکہ اس کتابکی روایت میں اختلاف پیدا کر کے دیوبندی حضرات ترک رفع الیدین کے لئے راہ ہموار کرنا چاہتے تھے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ کی علمی و تحقیقی
Flag Counter