Maktaba Wahhabi

94 - 154
قال بعضھم حذو منکبیہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے دونوں ہاتھوں کو اُٹھاتے یہاں تک کہ انہیں ان (کندھوں) کے برابر تک اُٹھاتے اور بعض نے کہا کہ کندھوں کے برابر تک اٹھاتے۔ اور پھر سجدوں کے رفع یدین کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: لا یرفعھما اور (سجدوں کے درمیان) دونوں ہاتھوں کو نہ اٹھاتے۔ یہاں ’’لا‘‘ سے پہلے ’’واؤ‘‘ موجود ہے جو ہندوستانی ناشرین نے حذف کر دی ہے اور پھر ’’لا‘‘ کا تعلق پچھلے جملے کے ساتھ جوڑ دیا اور مطلب یہ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے سر اُٹھاتے وقت رفع الیدین نہ کرتے تھے۔ اور یہ اس حدیث میں کھلی تحریف ہے۔ دراصل امام ابوعوانہ فرماتے ہیں: ولا یرفعھما اور آپ دونوں ہاتھوں کو (سجدوں کے درمیان) نہ اٹھاتے۔ اور بعض نے کہا کہ آپ دونوں سجدوں کے درمیان ہاتھوں کو نہ اُٹھاتے۔ اور دونوں کا معنی ایک ہی ہے۔ امام مسلم نے ولا یرفعھما کے الفاظ ذکر کئے ہیں اور امام احمد بن حنبل اور امام ابوداؤد نے ولا یرفع بین السجدتین کے الفاظ ذکر کئے ہیں۔ امام موصوف نے دونوں طرح کے الفاظ کو ذکر کر دیا اور پھر ارشاد فرمایا: والمعنی واحد۔ یعنی دونوں عبارتوں کا معنی ایک ہی ہے۔ امام احمد بن حنبل نے بھی جب اس حدیث کا ذکر کیا تو کہا: و قال سفیان مرۃ واذا رفع رأسہ و اکثر ما کان یقول و بعد ما یرفع رأسہ من الرکوع اور امام سفیان نے ایک مرتبہ کہا:
Flag Counter