Maktaba Wahhabi

152 - 288
’’ کَانُوْا یَسْمَعُوْنَ الْأَذَانَ وَالنِّدَائَ لِلصَّلَاۃِ فَلَا یُجِیْبُوْنَ‘‘۔[1] ’’وہ نماز کے لیے اذان اور نداء سنا کرتے تھے،لیکن اسے قبول نہ کرتے تھے(یعنی جماعت میں شامل نہیں ہوتے تھے)۔‘‘ ۲:حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا: ’’ کَانُوْا یَسْمَعُوْنَ[حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ]،فَلَا یُجِیْبُوْنَ‘‘۔[2] ’’وہ[حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ] سنا کرتے تھے،مگر قبول نہ کرتے۔‘‘ ۳:حضرت ابراہیم نخعی نے فرمایا: ’’أَيْ یُدْعَوْنَ بِالْأَذَانِ وَالْإِقَامَۃِ،فَیَأْبُوْنَہُ ‘‘۔[3] ’’انہیں اذان واقامت کے ساتھ دعوت دی جاتی،تو وہ اس(یعنی باجماعت نماز کے لیے آنے)سے انکار کرتے۔‘‘ ۴:حضرت ابراہیم تیمی نے فرمایا: ’’ یَعْنِيْ إِلَی الصَّلَاۃِ الْمَکْتُوْبَۃِ بِالْأَذَانِ وَالْإِقَامَۃِ ‘‘۔[4] ’’یعنی اذان واقامت کے ذریعے فرض نماز کے لیے(انہیں بلایا جاتا تھا)‘‘ ۵:امام ابن قیم لکھتے ہیں: ’’ وَقَدْ قَالَ غَیْرُ وَاحِدٍ مِنَ السَّلَفِ فِيْ قَوْلِہٖ تَعَالیٰ:{ وَقَدْ کَانُوْا یُدْعَوْنَ اِِلَی السُّجُودِ وَہُمْ سَالِمُوْنَ }۔ہُوَ قَوْلُ الْمُؤَذِّنِ: ’’ حَيَّ عَلَی الصَّلَاۃِ،حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ ‘‘۔ وَہٰذَا دَلِیْلُ مَبْنِيٌّ عَلَی مُقَدِّمَتَیْنِ: إِحْدَاہُمَا:أَنَّ ہٰذِہِ الْإِجَابَۃَ وَاجِبَۃٌ۔
Flag Counter