Maktaba Wahhabi

62 - 288
’’میں(صف میں)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب ہونے کو پسند کرتا ہوں۔‘‘ امام نسائی نے اس پر حسبِ ذیل عنوان لکھا ہے: [اَلْمَکَانُ الَّذِيْ یُسْتَحَبُّ مِنَ الصَّفِّ] [1] [صف میں پسندیدہ جگہ] ۴:علامہ عظیم آبادی حضرت براء رضی اللہ عنہ کے حضراتِ صحابہ کے صف کے دائیں جانب کھڑے ہونے کے قول کے متعلق رقم طراز ہیں: ’’ کیونکہ صف کی دائیں جانب افضل ہے۔علاوہ ازیں سلام پھیرتے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے کو بائیں جانب والوں کی طرف پھیرنے سے پہلے ہماری طرف پھیرتے۔‘‘[2] ۔۹۔ نمازِ با جماعت سے اللہ تعالیٰ کا خوش ہونا امام احمد نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا:’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’إِنَّ اللّٰہَ لَیَعْجَبُ مِنَ الصَّلَاۃِ فِيْ الْجَمِیْعِ۔‘‘ [3] ’’بے شک اللہ تعالیٰ با جماعت نماز سے خوش ہوتے ہیں۔‘‘
Flag Counter