Maktaba Wahhabi

193 - 288
امام بخاری نے ان کے متعلق نقل کیا ہے: ’’ أَنَّہُ إِذَا فَاتَتْہُ الْجَمَاعَۃُ ذَہَبَ إِلٰی مَسْجِدٍ آخَرَ ‘‘۔[1] ’’بے شک جب ان کی(اپنی مسجد میں)جماعت رہ جاتی،تو وہ دوسری مسجد کی طرف جاتے۔‘‘ ج:سعید بن جبیر رحمہ اللہ تعالیٰ:[2] امام عبدالرزاق اور امام ابن ابی شیبہ نے ربیع بن ابی راشد کے حوالے سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ رَأَیْتُ سَعِیْدَ بْنَ جُبَیْرٍ جَائَ نَا،وَقَدْ صَلَّیْنَا،فَسَمِعَ مُؤَذِّنًا،فَخَرَجَ لَہُ ‘‘۔[3] ’’میں نے دیکھا،کہ سعید بن جبیر ہمارے ہاں(مسجد میں)تشریف لائے۔ہم(باجماعت)نماز ادا کرچکے تھے۔انہوں نے(دوسری مسجد میں)مؤذن کو(اقامت کہتے ہوئے)سنا،تو اس کی جانب تشریف لے گئے۔‘‘
Flag Counter