Maktaba Wahhabi

247 - 288
شرط] ہے۔[1] و:علامہ مرعی بن یوسف حنبلی [2] کا قول: علامہ رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے: ’’ وَاجِبَۃٌ لِلْخَمْسِ الْمُؤَدَّاۃِ عَلٰی رِجَالٍ أَحْرَارٍ قَادِرِیْنَ،وَلَوْ سَفَرًا فِيْ شِدَّۃِ الْخَوْفِ،وَیُقَاتَلُ تَارِکُہَا کَأَذَانٍ ‘‘۔[3] ’’آزاد استطاعت رکھنے والے مردوں پر پانچوں ادا کی جانے والی(نمازوں کی جماعت)واجب ہے،اگرچہ حالتِ سفر میں شدید خوف ہو اور اذان کی طرح اسے چھوڑنے والے سے جنگ کی جائے گی۔‘‘ ز:علامہ منصور بہوتی [4] کا قول: ’’ تَلْزَمُ الرِّجَالَ الْأَحْرَارَ الْقَادِرِیْنَ،وَلَوْ سَفَراً فِيْ شِدَّۃِ الْخَوْفِ،لِلصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ الْمُؤَدَّاۃِ وُجُوْبَ عَیْنٍ ‘‘۔[5] ’’آزاد استطاعت رکھنے والے مردوں پر پانچوں ادا کی جانے والی(نمازوں کی جماعت)[واجبِ عینی] ہے،اگرچہ حالتِ سفر میں شدید خوف ہو۔‘‘
Flag Counter