Maktaba Wahhabi

77 - 288
’’مَنْ صَلَّی الْعِشَائَ فِيْ جَمَاعَۃٍ کَانَ کَقِیَامِ نِصْفِ لَیْلَۃٍ،وَمَنْ صَلَّی الْعِشَائَ وَالْفَجْرَ فِيْ جَمَاعَۃٍ کَانَ کَقِیَامِ لَیْلَۃٍ۔‘‘[1] ’’جس شخص نے عشاء با جماعت ادا کی،تو وہ آدھی رات عبادت کرنے کی مانند ہے اور جس نے عشاء اور فجر(دونوں)با جماعت ادا کیں،(تو)وہ ساری رات قیام کرنے جیسا ہے۔‘‘ ۲:امام ابن حبان نے امیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے،(کہ)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَںْ صَلَّی الْعِشَائَ وَالْغَدَاۃَ فِيْ جَمَاعَۃٍ فَکَأَنَّمَا قَامَ اللَّیْلَ۔‘‘ [2] ’’جس شخص نے عشاء اور فجر(دونوں)با جماعت ادا کیں،تو گویا کہ اس نے(پوری)رات قیام کیا۔‘‘ اس حدیث پر امام ابن حبان کے تحریر کردہ عنوان سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔وہ عنوان یہ ہے: [ذِکْرُ تَفَضُّلِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا بِکَتْبِہِ قِیَامَ اللَّیْلِ کُلِّہِ لِلْمُصَلِّيْ صَلَاۃَ الْعِشَائِ وَالْغَدَاۃِ فِيْ جَمَاعَۃٍ۔][3]
Flag Counter