Maktaba Wahhabi

80 - 288
امام ابن حبان کی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کردہ حدیث بھی اسی رائے کی تائید کرتی ہے۔[1] امام ابن حبان کا اس حدیث شریف پر تحریر کردہ عنوان ان کے اس بارے میں موقف کو واضح کرتا ہے۔[2] حافظ منذری امام ابوداؤد کی حضرت عثما ن رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کردہ حدیث کی شرح میں رقم طراز ہیں: ’’ ابوداؤد کے روایت کردہ الفاظ اس کی تفسیر کرتے ہیں۔ان الفاظ نے یہ واضح کر دیا ہے،کہ[جس شخص نے نمازِ صبح با جماعت ادا کی،تو گویا کہ اس نے ساری رات قیام کیا] سے مراد یہ ہے[کہ اس نے نمازِ صبح اور عشاء(دونوں)با جماعت ادا کیں]۔اس حدیث کے تمام طرق اس بات کی تصریح کرتے ہیں اور یہ(بھی واضح کرتے ہیں)کہ ان دونوں میں سے ہر نماز آدھی رات کے قیام کے قائم مقام ہے اور دونوں مل کر پوری رات کے قیام کے برابر ہوتی ہیں۔‘‘ [3] اس بار ے میں متعدد روایات کے پیش نظر دوسری رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے۔واللّٰہُ تَعَالیٰ أَعْلَمُ۔
Flag Counter