Maktaba Wahhabi

174 - 440
کتاب ہے۔ چونکہ فصیح ترین لغت عرب کی زبان ہے اور عرب کی زبانوں میں سے بھی فصیح ترین زبان لغت قریش ہے جس میں قرآن کریم نازل ہوا، لہٰذا الفاظ و کلمات اور معانی کے اعتبار سے قرآنِ عظیم سے بڑھ کر فصیح کوئی کلام نہیں۔ ***** مُنَزِّلٌ غَیْر مَخْلُوقٍ (۱) مِنْہُ بَدَأَ وَإِلَیْہِ یَعُوْدُ (۲) وَہُوَ سُوَرٌ مُحْکَمَاتٌ (۳) وَاٰیَاتٌ بَیِّنَاتٌ (۴) وَحُرُوْفٌ وَّکَلِمَاتٌ (۵) ترجمہ…: (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) نازل کردہ ہے مخلوق نہیں ہے۔ اسی سے یہ شروع ہوا اور اسی کی طرف لوٹے گا۔ اور یہ محکم سورتیں ہیں، حروف و کلمات (کا مجموعہ) ہے اور واضح آیات ہیں۔ تشریح…: (۱) یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ ہے نہ کہ لوح محفوظ سے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بات بہت سی آیات میں بیان کی ہے۔ ﴿تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْہِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ،﴾ (السجدہ:۲) ’’ اس کتاب کا نازل کرنا جس میں کوئی شک نہیں، جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔‘‘ ﴿لَا یَاْتِیْہِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَلَا مِنْ خَلْفِہِ ط تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَکِیْمٍ حَمِیْدٍ﴾ (حم السجدہ:۴۲) ’’اس کے پاس باطل نہ اس کے آگے سے آتا ہے اور نہ اس کے پیچھے سے۔ ایک کمال حکمت والے، تمام خوبیوں والے کی طرف سے اتاری ہوئی ہے ۔‘‘ ﴿تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ،﴾ (غافر:۲) ’’ اس کتاب کا اتارنا اللہ کی طرف سے ہے، جو سب پر غالب ، ہر چیز کو جاننے والا ہے۔ ‘‘
Flag Counter