Maktaba Wahhabi

136 - 234
۳۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ساتھ محبت: جیسا کہ مشرکین اپنے معبودوں اور شریکوں سے محبت کرتے ہیں ؛ خواہ وہ شجر و حجر ہوں ؛ یا بشر و ملائکہ ؛ یا اس کے علاوہ کچھ ؛ یہ شرک کی اصل بنیاد اور جڑ ہے۔ ان کے علاوہ محبت کی ایک چوتھی قسم بھی ہے؛ وہ یہ کہ: طبعی محبت: جو انسان کی رغبت اور طبیعت وفطرت کی وجہ سے ہوتی ہے؛ جیسے:کھانے پینے ؛ شادی بیاہ؛ دوست و احباب کی محبت ؛ وغیرہ۔ یہ محبت بذات خود مباح ہونے کے باوجود؛اگر اس سے اللہ تعالیٰ کی محبت اور اطاعت پر معاونت حاصل ہوتی ہو تو یہ بھی عبادات میں داخل ہو جاتی ہے۔ اوراگریہ محبت ایسے کاموں تک رسائی کا وسیلہ بن جائے جن کو اللہ تعالیٰ نا پسند کرتے ہیں ؛ تو پھر یہ بھی ممنوعہ امور میں داخل ہوجاتی ہے۔ اگر ایسا کچھ بھی نہ ہو تو یہ پھر اپنی جگہ پر مباح ہی باقی رہتی ہے۔ واللہ اعلم
Flag Counter