Maktaba Wahhabi

20 - 234
((فَاِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی النَّارِمَنْ قَالَ: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَبْتَغِیْ بِذٰلِکَ وَجْہَ اللّٰہِ [1]))[2] ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے لآ اِلہٰ اِلّا اللّٰہ کا اقرار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے دوزخ پر حرام کردیتا ہے۔‘‘ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((قَالَ مُوْسیٰ یَا رَبِّ عَلِمّنِیْ شَیْئًا اَذْکُرُکَ وَ اَدْعُوْکَ بِہٖ۔ قَالَ: قُلْ یَا مُوْسی! لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰه۔ قَالَ: یَارَبِّ کُلُّ عِبَادِکَ یَقُوْلُوْنَ ھٰذَا۔ قَالَ: یَا مُوْسٰی! لَوْ اَنَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعَ وَ عَامِرَھُنَّ غَیْرِیْ وَ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعَ فِیْ کَفَّۃٍ وَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰه فِیْ کَفَّۃٍ مَالَتْ بِھِنَّ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰه۔))[3] ’’حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: اے میرے رب! مجھے ایسی چیز بتا جس سے تیری یاد کروں اور تجھ سے دُعا کیا کروں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ! لا اِلٰہ اِلَّا اللہ پڑھا کر۔ جناب موسی علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے رب: اسے تو تیرے سب بندے پڑھتے ہیں۔ فرمایا: اے موسیٰ! سوائے میرے اگر ساتوں آسمان اور ان کے باشندے اور ساتوں زمینیں، ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیئے جائیں اور دوسرے پلڑے میں صرف لا اِلٰہ اِلَّا اﷲ رکھ دیا جائے تو لا اِلٰہ اِلَّا اﷲ والا پلڑا بھاری ہو گا۔‘‘ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ: ((یَابْنَ اٰدَمَ لَوْ اَتَیْتَنِیْ بِقُرَابِ الْاَرْضِ خَطَایَا ثُمَّ لَقِیْتَنِیْ لَا تُشْرِکُ بِیْ شَیْئًا لَاَتَیْتُکَ بِقُرَابِھَا مَغْفِرَۃً۔))(ترمذی) ’’ اے ابن آدم! اگر تو میرے پاس گناہوں سے پوری زمین بھر کر لے آئے پھر اس میں شرک نہ ہو تو میں اسی مقدار میں بخشش کی بارش کروں گا۔‘‘
Flag Counter