Maktaba Wahhabi

21 - 234
اس باب کے مسائل: 1۔ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل بہت وسیع ہے۔ 2۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں توحید کا ثواب بہت زیادہ ہے۔ 3۔ توحید کا عقیدہ ثواب کے ساتھ ساتھ گناہوں کا کفارہ بھی ہے۔ 4۔ سور الانعام کی آیت 82 کی تفسیر بھی واضح ہوئی کہ اس میں ظلم سے مراد شرک ہے۔ 5۔ حدیث عبادہ میں جو پانچ امور مذکور ہیں ان پر غور کیا جائے کہ ان میں سرفہرست شرک نہ کرنا ہے۔ 6۔ حدیث عبادہ، حدیث عتبان اور اس کے بعد والی مذکورہ احادیث کو جمع کیا جائے تو کلمہ توحید(لا ِلہ ِلا اللہ)کا مفہوم مزید نکھر کر سامنے آتا ہے۔ اور جو لوگ اس دھوکے میں مبتلا ہیں کہ محض زبان سے کلمہ توحید کا اقرار نجات کے لیے کافی ہے، ان کی غلطی بھی واضح ہوتی ہے۔ 7۔ حدیث عتبان میں مذکورہ شرط بھی قابل توجہ ہے کہ کلمہ گونے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کلمہ پڑھا ہو۔ 8۔ انبیائے کرامعلیہم السلام بھی اس کلمہ کی اہمیت و فضیلت کو جاننے کے محتاج تھے۔ 9۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اگرچہ لا اِلہ اِلا اللہ تمام آسمانوں اور زمینوں سے وزنی ہے اس کے باوجود بہت سے کلمہ گو لوگوں کے پلڑے ہلکے ہوں گے۔ 10۔ یہ بھی صراحت ہے کہ آسمانوں کی طرح زمینیں بھی سات ہیں۔ 11۔ آسمانوں اور زمینوں میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق آباد ہے۔ 12۔ اللہ تعالیٰ کی بہت سی صفات ہیں جبکہ فرقہ اشاعرہ اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کا انکار کرتے ہیں۔ 13۔ حدیث انس پر غور کریں تو سمجھ میں آتا ہے کہ حدیث عتبان جو شخص محض رضائے الٰہی کی خاطر کلمہ لا اِلہ اِلا اللہ کا اقرار کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم حرام کردیتا ہے سے مراد شرک کو کلی چھوڑ دینا ہے۔ محض زبان سے کلمہ پڑھ لینا نجات کے لیے کافی نہیں۔ 14۔ جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور جناب عیسی علیہ السلام دونوں اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں۔ 15۔ یہاں خصوصی طور پر عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا کلمہ کہا گیا ہے۔ 16۔ عیسی علیہ السلام کو خصوصی طور پر اللہ کی روح کہا گیا ہے۔ 17۔ ان احادیث سے جنت اور جہنم پر ایمان لانے کی اہمیت اور فضیلت بھی معلوم ہوئی۔ 18۔ اس تفصیل سے حدیث عبادہ میں علی ما کان مِن العملِ(خواہ اس کے اعمال کیسے ہی ہوں)کا مفہوم بھی متعین ہو جاتا ہے کہ جنت میں جانے کے لیے صاحب توحید یعنی موحد ہونا شرط ہے۔ 19۔ روز قیامت اعمال کا وزن کرنے کے لیے جو ترازو رکھی جائے گی اس کے بھی دو پلڑے ہوں گے۔ 20۔ اللہ تعالیٰ کے لیے’’ وجہ‘‘ یعنی چہرہ کا اثبات[یعنی اللہ تعالیٰ کی اس صفت(چہرہ)پر ایمان لانا بھی ضروری ہے]۔
Flag Counter