Maktaba Wahhabi

33 - 140
تین قسم کی باتوں پر مشتمل ہے: توحید‘ قصص اور احکام اور چونکہ اس سورت میں توحید کی تینوں قسموں یعنی تو حید الوہیت‘ توحید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات کا بیان ہے ‘ اس لئے اسے ایک تہائی قرآن کے برابر کہا گیاہے۔[1] اور آیۃ الکرسی ایک عظیم آیت بلکہ قرآن کریم کی عظیم ترین آیت ہے،[2] اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ آیت کریمہ اللہ کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ پر مشتمل ہے‘ اور اس میں اللہ کے ایسے عظیم اسماء وصفات یکجا ہیں جو کسی دوسری آیت میں یکجا نہیں ‘ لہٰذا جو آیت کریمہ ایسے عظیم معانی پر مشتمل ہو بلاشبہ اس لائق ہے کہ قرآن کریم کی سب سے عظیم آیت قرار پائے۔[3]
Flag Counter