Maktaba Wahhabi

35 - 140
کسی ایک سے ثابت ہونے والے اللہ کے اسماء حسنیٰ و صفات عالیہ پر ایمان رکھنا اور کیفیت ثابت کئے بغیر جس طرح وہ اسماء و صفات آئے ہیں اسی طرح ماننا واجب ہے‘ اور ساتھ ہی وہ اسماء جن عظیم معانی(یعنی صفات)پر دلالت کرتے ہیں ان پر ایمان لانا اورکسی قسم کی تحریف ‘ تعطیل‘ تکییف اور تمثیل کے بغیر اُن صفات سے اللہ عزوجل کو اُس کے شایان شان متصف کرنا واجب ہے۔[1] اہل سنت و جماعت اللہ عزوجل کو اُس کی مخلوق پر قیاس نہیں کرتے‘ چنانچہ اس باب میں اُن کے یہاں قیاس آرائی مطلقاً جائز نہیں ‘کیونکہ اس سے اصل و فرع کے درمیان الٰہی امور میں مماثلت‘ تشبیہ اور برابری لازم آتی ہے‘ بنابریں وہ اللہ کے حق میں نہ قیاس تشبیہ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی قیاس شمول ‘ بلکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حق میں قیاس اولیٰ(یعنیٰ اعلیٰ اور بہتر)استعمال کرتے ہیں ‘ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر وصف ِ کمال(جس میں
Flag Counter