Maktaba Wahhabi

43 - 140
ارشاد باری ہے: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾[1] اس(اللہ)کے مثل کوئی چیز نہیں ‘ اور وہ سننے دیکھنے والا ہے۔ اللہ عزوجل کی ذاتی صفات میں سے سمع(سننا)اور بصر(دیکھنا)ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سماعت و بصارت سے اس طرح متصف ہے ‘جو اس کے شایان شان ہے‘ اس کی سماعت و بصارت مخلوق کی سماعت و بصارت کے مشابہ نہیں ، بلکہ اللہ کی سماعت تمام مسموعات کو محیط ہے اور وہ انہیں دیکھ رہا ہے‘ اور اللہ تمام ظاہر و باطن چیزوں کو دیکھ رہا ہے خواہ وہ کتنی بھی پوشیدہ کیوں نہ ہوں۔[2] کسی شاعرنے کیا خوب کہا ہے: یا من یری مد البعوض جناحہا فـي ظلمۃ اللـیل البھــیم الألیل
Flag Counter