Maktaba Wahhabi

68 - 140
﴿وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ﴿٢٢﴾إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ﴾[1] اس دن کچھ چہرے ترو تازہ ہوں گے‘ اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔ مولف رحمہ اللہ نے اس باب کے تحت چند آیات ذکر فرمائی ہیں جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ قیامت کے روز مومنین اپنی آنکھوں سے براہ راست(اللہ کے شایان شان)اپنے رب کا دیدار کریں گے‘ اس میں کسی بھی طرح اللہ کی مخلوق سے مشابہت نہیں ہے، اور یہ چیز سنت رسول میں بھی ثابت ہے‘ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ إذا دَخَلَ أهْلُ الجَنَّةِ الجَنَّةَ، قالَ: يقولُ اللّٰہُ تَبارَكَ وتَعالى: تُرِيدُونَ شيئًا أزِيدُكُمْ؟ فيَقولونَ: ألَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنا؟ ألَمْ تُدْخِلْنا الجَنَّةَ، وتُنَجِّنا مِنَ النّارِ؟ قالَ: فَيَكْشِفُ الحِجابَ، فَما أُعْطُوا شيئًا أحَبَّ إليهِم مِنَ النَّظَرِ إلى رَبِّهِمْ عزَّ وجلَّ ‘‘[2]
Flag Counter