Maktaba Wahhabi

86 - 140
فضل و رحمت سے معاف کرکے اول وہلہ ہی میں جنت میں داخل کردے ‘ اور چاہے تو اپنے عدل سے اس کے گناہوں کے بقدر اسے جہنم میں عذاب دے،لیکن ہمیشہ ہمیش جہنم میں بہر حال نہیں رہے گا بلکہ گناہ ومعاصی سے پاکی اور صفائی ستھرائی کے بعد اُسے جہنم سے نکالا جائے گا اور سفارشی کی سفارش یا اللہ کے فضل و رحمت سے(اور سب اللہ ہی کا فضل ہے)اسے جنت میں داخل کیا جائے گا۔نیز اہل سنت وجماعت کہتے ہیں : کہ وعید(عذاب و عقاب)کی خلاف ورزی احسان و کرم ہے برخلاف وعدہ کی خلاف ورزی کے‘ کیونکہ وعید کی خلاف ورزی قابل مدح وستائش امر ہے ‘برخلاف وعدہ کی خلاف ورزی کے کہ وہ قابل مذمت ہے۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے: وإني وإن أوعــــدتہ أو وعدتہ لمخلف إیعادي ومنجز موعدي[1] میں خواہ اسے دھمکی دوں یا خیر کا وعدہ کروں ‘ اپنی دھمکی کی خلاف ورزی کروں گا اور خیر کے وعدہ کو پورا کروں گا۔
Flag Counter