Maktaba Wahhabi

48 - 125
خیر خواہی کے نام پر بارہواں(12)اعتراض: ڈاکٹر شبیررقمطراز ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا منگل خون کا دن ہے اس دن خون تھمتا ہی نہیں ‘‘ (اسلام کے مجرم صفحہ 27) ازالہ:۔ یہ روایت سنن ابی داؤد می وجو دہے: أن أبا ھا کان ینھی أھلہ عن الحجامۃ یوم الثلاثا ء ویزعم عن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم أن یوم الثلاثاء یوم الدم وفیہ ساعۃ لایرقأ۔([1]) ’’ ان کے والد اپنے گھر والوں کو منگل کے روز حجامت سے منع فرماتے تھے ان کے زعم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ منگل کا دن خون کا دن ہے اور اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس میں خون تھمتا ہی نہیں۔‘‘ ڈاکٹر شبیر کی نقل کردہ روایت ضعیف ہے۔صاحب عون المعبود نے امام جلاالدین سیوطی رحمہ اللہ کا قول نقل کیا ہے کہ: ’’ أوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات‘‘([2]) ’’ اس حدیث کو ابن جوزی نے تذکرۃ الموضوعات مین ذکر کیا ہے۔‘‘ اس کی سند میں بکار بن عبدالعزیز بن ابی بکرۃ الثقفی ہے۔جو کہ اس روایت کے قبول کرنے کے لئے حجت نہیں اوراس روایت کو قبول کرنے کی راہ میں حائل ہے۔
Flag Counter