Maktaba Wahhabi

106 - 195
مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ )’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ تو اس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔وہ جس میں سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔‘‘[رواہ ابو داؤد وصححہ الألبانی ] (۷۹) وضو کے بعد دو رکعتوں کی فضیلت ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ’’ اے بلال!تم مجھے اپنے اس عمل کے بارے میں بتاؤ جو تم نے اسلام قبول کرنے کے بعد کیا ہو اور تمھیں اس کا اجر وثواب ملنے کی زیادہ امید ہو۔کیونکہ میں نے جنت میں اپنے سامنے تمھارے جوتوں کی آواز سنی تھی۔‘‘ تو انھوں نے کہا:میں نے اور تو کوئی عمل نہیں کیا سوائے اس کے کہ میں دن اور رات میں جب بھی وضو کرتا ہوں تو اس کے بعد حسبِ توفیق نماز ضرور پڑھتا ہوں۔‘‘[متفق علیہ وہذا لفظ البخاری ] (۸۰) اذان کے بعد کی دعا اور اس کا ثواب ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے: (اَللّٰہُمَّ رَبَّ ہٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلاَۃِ الْقَائِمَۃِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا الَّذِیْ وَعَدْتَّہُ ) تو اس کیلئے قیامت کے روز میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔‘‘[رواہ البخاری]
Flag Counter