Maktaba Wahhabi

131 - 195
مِّنَ النَّارِ )[البخاری۔الزکاۃ باب اتقوا النار ولو بشق تمرۃ:۱۴۱۸۔واللفظ لہ،مسلم۔البر والصلۃ باب فضل الإحسان إلی البنات۔۲۶۲۹ ] ’’جس شخص کو اِن بیٹیوں کی وجہ سے کسی طرح آزمائش میں ڈالا جاتا ہے پھر وہ ان سے اچھائی کرتا ہے تو یہ اس کیلئے جہنم سے پردہ بن جائیں گی۔‘‘ ٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ عَالَ جَارِیَتَیْنِ حَتّٰی تَبْلُغَا جَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَنَا وَہُوَ ) وَضَمَّ أَصَابِعَہُ[رواہ مسلم۔۲۶۳۱ ] ’’ جو شخص دو لڑکیوں کی پرورش کرے یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائیں تو وہ اورمیں قیامت کے دن ایسے ہو ں گے جیسے میری یہ انگلیاں ہیں۔‘‘ ٭حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میرے پاس ایک مسکین عورت آئی جس نے اپنی دو بیٹیوں کو اٹھا رکھا تھا۔میں نے اسے تین کھجوریں پیش کیں۔اُس نے ایک ایک کھجوراُن میں سے ہر ایک کو دے دی اور تیسری کھجور کو اپنے منہ کی طرف کھانے کیلئے بلند کر ہی رہی تھی کہ اُس کی دونوں بیٹیوں نے اُس سے وہ کھجور بھی طلب کر لی۔چنانچہ اس نے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اور آدھی آدھی کھجور ہر ایک کو دے دی اور یوں اُس نے خو د کچھ بھی نہ کھایا۔مجھے اُس کا یہ طرزِ عمل بہت پسند آیا۔اِس لئے میں نے یہ بات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ تعالی نے اس کیلئے جنت کو واجب کردیا ہے۔‘‘ یا آپ نے فرمایا:’’اسے اللہ تعالی نے جہنم سے آزاد کردیا ہے۔‘‘[رواہ مسلم ]
Flag Counter