Maktaba Wahhabi

127 - 195
(مَنْ صَلّٰی الْفَجْرَ فِیْ جَمَاعَۃٍ،ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ،ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ،کَانَتْ لَہُ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ )[الترمذی:۵۸۶۔وصححہ الألبانی ] ’’جس شخص نے نمازِ فجر باجماعت ادا کی،پھر طلوعِ آفتاب تک بیٹھا اللہ کا ذکر کرتا رہا،پھر دو رکعتیں پڑھیں تو اسے یقینی طور پر مکمل حج وعمرہ کا ثواب ملے گا۔‘‘ (۱۲۲) ارکان اسلام پر عمل کرنے کا عظیم ثواب حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا:اے اللہ کے رسول!مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں جس پر میں عمل کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں ؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(تَعْبُدُ اللّٰہَ لاَ تُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا،وَتُقِیْمُ الصَّلاَۃَ الْمَکْتُوْبَۃَ،وَتُؤَدِّی الزَّکَاۃَ الْمَفْرُوْضَۃَ،وَتَصُوْمُ رَمَضَانَ) ’’تُو اللہ کی عبادت کراور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت بنا۔فرض نماز قائم کر،فرض زکاۃ ادا کر اور رمضان کے روزے رکھ۔‘‘ یہ سن کردیہاتی نے کہا:اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!میں ہمیشہ نہ اس سے زیادہ کرونگا اور نہ اس سے کم۔پھر جب وہ چلا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(مَنْ سَرَّہُ أَنْ یَّنْظُرَ إِلٰی رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ فَلْیَنْظُرْ إِلٰی ہٰذَا)’’جو آدمی اہلِ جنت میں سے کسی شخص کو دیکھنا چاہتا ہو وہ اسے دیکھ لے۔‘‘ [البخاری۔الزکاۃ باب وجوب الزکاۃ:۱۳۹۷،مسلم۔الإیمان:۱۴]
Flag Counter