Maktaba Wahhabi

94 - 195
٭تاہم یہ واضح رہے کہ غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔جیسا کہ حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:((لَأَنْ یُّطْعَنَ فِی رَأْسِ أَحَدِکُمْ بِمِخْیَطٍ مِنْ حَدِیْدٍ خَیْرٌ لَّہُ مِنْ أَنْ یَّمَسَّ امْرَأَۃً لاَ تَحِلُّ لَہُ))[السلسلۃ الصحیحۃ للألبانی:۲۲۶] ’’تم میں سے کسی ایک کے سر میں لوہے کی سوئی کے ساتھ مارا جائے تو یہ اُس کیلئے اِس سے بہتر ہے کہ وہ اُس عورت کو ہاتھ لگائے جو اُس کیلئے حلال نہیں۔‘‘ ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’بے شک میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔اور میری کوئی بات سو خواتین کیلئے بھی ایسے ہی ہے جیسا کہ میں کسی ایک خاتون سے کوئی بات کہوں۔‘‘[أخرجہ مالک فی المؤطأ وأحمد فی مسندہ وصححہ الألبانی ] (۶۰) جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اس کا نامۂ اعمال اسے خوش کردے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اس کا نامۂ اعمال اسے خوش کردے تو وہ اس میں زیادہ سے زیادہ استغفار لکھوائے۔‘‘[رواہ البیہقی فی شعب الإیمان وحسنہ الألبانی ] (۶۱) پانی کا ایک گھونٹ پلا کر وہ جنت میں چلا گیا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ایک شخص ایک راستے پر چل کر جا رہا تھا کہ اسے شدید پیاس محسوس ہوئی،
Flag Counter