Maktaba Wahhabi

92 - 195
خاطر محبت کرنے والوں کیلئے ایسے روشن ممبر ہونگے جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔‘‘[قال الترمذی:حسن صحیح وصححہ الألبانی ] ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’وہ شخص جو شہر کے ایک کونے میں مقیم اپنے بھائی سے صرف اللہ کی رضا کیلئے ملنے جاتا ہے وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘[رواہ الطبرانی وحسنہ الألبانی ] ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((إِذَا عَادَ الرَّجُلُ أَخَاہُ أَوْ زَارَہُ قَالَ اللّٰہُ لَہُ:طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاکَ،وَتَبَوَّأْتَ مَنْزِلاً فی الْجَنَّۃِ ))[رواہ البخاری فی الأدب المفرد وحسنہ الألبانی] ’’جب کوئی شخص اپنے بھائی کی عیادت یا اس سے ملنے کیلئے جائے تواللہ تعالی کہتا ہے کہ تمھیں خوشحالی نصیب ہو،تمھارا چلنا بہت اچھا ہے اور تم نے جنت میں ایک گھر بنا لیا ہے۔‘‘ ٭ابو ادریس الخولانی بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں آپ سے اللہ کی رضا کیلئے محبت کرتا ہوں۔انھوں نے کہا:واقعتا اللہ کی رضا کیلئے؟میں نے کہا:جی ہاں محض اللہ کی رضا کیلئے۔تو انھوں نے کہا:آپ کو خوشخبری ہو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا کہ آپ نے فرمایا:((قَالَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی:وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَابِّیْنَ فِیَّ،وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ،وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ فِیَّ،وَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ ))[رواہ مالک بإسناد صحیح وصححہ الألبانی فی صحیح الترغیب والترہیب:۳۰۱۸] ’’اللہ تبارک وتعالی فرماتا ہے:میری محبت ان لوگوں کیلئے واجب ہو جاتی ہے جو میری رضا کیلئے ایک دوسرے سے محبت کرتے،ایک دوسرے سے مل بیٹھتے،ایک
Flag Counter